عمران خان کی سوچ انیس سال بعد سچ ثابت ہو گئی

وزیراعظم عمران خان کی سوچ نے عالمی طاقتوں کوبھی پیچھے چھوڑ دیا، آج امریکا طالبان معاہدے پر دستخط ہونے جارہے ہیں، جو عمران خان کے درست بیانیے کامنہ بولتا ثبوت ہے کہ امن جنگوں سے نہیں بات چیت سےآتاہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے 19 سال پہلے دیئے گئے
بیانیے کو دنیا نے آج تسلیم کرلیا کہ امن جنگوں سے نہیں بات چیت سے آتا ہے اور امریکا اور طالبان کےدرمیان افغان امن معاہدہ اس درست بیانیے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ماضی میں عمران خان نے جب بھی طالبان سےمذاکرات پر زور دیا تو ان کے مخالفین نے انہیں طالبان خان کہا جبکہ بہت سے لوگوں نے ان پر فتوے تک لگا دیئے۔ وفاقی وزیر اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پہلے دن سے عمران خان نے افغانستان میں جنگ کی مخالفت کی، مذاکرات سے امن قائم ہونے کا کہا تو ان کو طالبان خان بولاگیا، 18 سال کی جنگ کے بعد امریکا طالبان سے معاہدہ کرنے جارہا ہے، خون بہانے کے بجائے پہلے دن یہ راستہ اختیار کیا ہوتا، دیر آید درست آید۔ وفاقی وزیرمواصلات مرادسعیدنے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہ اللہ الحق ہے ، نائن الیون کے بعد دنیا جنگ کے خمار میں مبتلا تھی ، ایک لیڈر تھا جس نےامن کی بات کی مذاکرات پر زور دیا تھا، کسی نے طالبان خان کہا تو کسی نے انتہا پسندی کا فتوی لگایا، 19 سال جنگ اورلاکھوں اموات کے بعد آج عمران خان کا مؤقف ماننا پڑا۔ خیال رہے امریکااورافغان طالبان کےدرمیان معاہدےپردستخط آج قطرمیں ہوں گے ، افغان امن معاہدہ پر دستخط کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، معاہدے کی تقریب میں 50 ممالک کے وزیرخارجہ شرکت کریں گے ، پاکستان سےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نمائندگی کررہےہیں۔ امریکا، طالبان امن معاہدے کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیاجائےگا اور تقریب کےبعدمعاہدےکی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment