پی ٹی آئی اور اسکی نچلی سطح کی لیڈرشپ

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول تین جماعت بن چکی ہے لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ تنظیمی معاملات میں تحریک انصاف کو ابھی بہت زیادہ بہتری کی نہ صرف ضرورت ہے بلکہ اسکی بقا ہی اسی میں ہے۔ تاریخ سے ثابت ہے کہ جب بھی اپ کسی مشن پر نکلتے ہیں تو وہاں پر اپکو زاتی پسند نا پسند کو چھوڑنا پڑتا ہے بلکہ اس جماعت یا جو بھی اپکو اس مشن پر لے کر نکلتا ہے اس کا ساتھ دینا ہوتا ہے۔ لیکن یہاں ایک بات قابل زکر ہے کہ تحریک انصاف کی گاٶں اور محلے سطح کی قیادت جہاں تک میرا علم ہے ابھی بھی زاتی رشتہ داریوں کو اہمیت دیتی ہے بعض اوقات تو اگر ترقیاتی فنڈ اپکا اپنا ہے لیکن اسے کیسے اور کہا استعال کرنا ہے اس کے لیے بھی فائنل فیصلے کا اختیار نون لیگ والوں پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اور میرا ایمان کی حد تک یقین ہے کہ جب تک اس ایشو سے جان نہیں چھڑائی جاۓ گی اس وقت تک تحریک انصاف جڑیں مضبوط نہیں ہو سکتیں اگر اپکو کوئی یقین دلا رہا ہے کہ وہ یہ سب کچھ کر کے پارٹی کو مضبوط کر رہا ہے تو یا پھر وہ بےوقوف ہے یا عوام کو بنا رہا ہے۔۔۔۔

بقلم محمد فراز تحریک انصاف سرکل بکوٹ

No comments:

Post a Comment